پرائی چوٹ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - دوسرے کا غم، دوسرے کی تکلیف۔ جب اپنے ہاتھ کی تجھ سے نہ اٹھ سکی فریاد حریف ہو کے اٹھائے گا کیا پرائی چوٹ ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٧٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرائی' کے ساتھ سنسکرت اسم 'چوٹ' لگانے سے مرکب 'پرائی چوٹ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٨ء کو "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث